Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکارشہید، ایس ایچ او سمیت 2 زخمی

لکی مروت(ویب ڈیسک)لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید اور ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ تھانہ براگی میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی۔

پولیس نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان زخمی جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔

حملے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔
مزیدپڑھیں :عالمی ثقافتی ورثے میں شامل جنّات کا علاقہ ’بہلا‘

یہ بھی پڑھیں