کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کیخلاف گواہ نے سیشن عدالت میں بیانات ریکارڈ کرادیے۔تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت 2افرادکےقتل کیس میں 4 سال بعد پیش رفت سامنے آئی ، ملزم عاطف زمان کیخلاف گواہ نےسیشن عدالت میں بیانات ریکارڈکرادیے۔گواہ نے بیان میں کہا کہ ملزم عاطف زمان نے بھائی عادل زمان کیساتھ مل کر 2 افراد کوقتل کیا۔
عدالت میں سی سی ٹی وی فوٹیج اوراستعمال اسلحےکی فرانزک رپورٹ کاجائزہ لیا گیا اور ملزمان کےوکیل نے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نےآئندہ سماعت سرکاری گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے ملزم عاطف زمان نے2019 میں مرید عباس اورخضرحیات کو قتل کیاتھا جبکہ ملزم کا بھائی عادل زمان سپریم کورٹ سےضمانت خارج ہونے پر تاحال فرار ہے۔عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ملزم کا بھائی عادل زمان سپریم کورٹ سےضمانت خارج ہونے پر تاحال فرار ہے۔
ایم پاکس کیسے پھیلتاہے ؟ علامات،علاج ،اقسام اور دیگر تمام ضروری تفصیلات، جانیں


