Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

کراچی: کارساز حادثے کی ذمہ دار خاتون کون؟

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی پولیس کا بتانا ہے کہ کارسازحادثے میں گاڑی چلانے والی خاتون کی شناخت نتاشا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ معروف تاجر دانش اقبال کی اہلیہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین دعویٰ کررہے ہیں کہ گاڑی چلاتے وقت خاتون ہوش میں نہیں تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا جبکہ حادثے کا مقدمہ بھی درج کروانے کے لیے متاثرہ اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست خاتون کا اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے، خاتون ذہنی دباؤ میں ہے اور اس کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے۔

یہ بھی پڑھیں