Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

گھر بیٹھے گاڑی رجسٹر کروانا ممکن ہو گیا

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اب سندھ میں گھر بیٹھے گاڑی رجسٹر کروانا ممکن ہو گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن کا انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ ایکسائز کے حوالے سے کچھ اہم میٹنگز اور فیصلے ہوئے ہیں، اب صارفین گھر پر ہی بائیومیٹرک اور ویریفکیشن کروا سکتے ہیں، اس کے علاوہ گاڑی کا ٹرانسفر بھی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کا آکشن کیا تھا جس میں 4 گھنٹے میں 67 کروڑ روپے جمع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دیکھ کر علاج نہیں کرتے، ہم انسانی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، سندھ میں جو سہولت ہے وہ پوری پاکستان کے لیے ہے، پیپلز پارٹی کی ترجیح صحت کا شعبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ دیگر صوبوں میں بھی یہ سہولتیں دیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تاریخی دن تھا کراچی کے جناح اسپتال میں سائبر نائف کا افتتاح کیا گیا، سائبر نائف سے علاج مفت کیا جاتا ہے، جس سے پنجاب کے 31 فیصد مریض مستفید ہورہے ہیں، دیگر ممالک میں یہ علاج کروڑوں روپے میں ہوتا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ انسان کے لیے سب سے اہم صحت ہے اور اس کے بعد اپنی چھت، سیلاب پورے پاکستان میں آیا، لیکن جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وہاں گھر بن رہے ہیں، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج تک کسی صوبائی حکومت نے ایئر پورٹ نہیں بنائے لیکن آج اسلام کوٹ میں ایئر پورٹ موجود ہے جو سندھ حکومت نے بنایا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اضلاع کے دوروں پر ہیں، انہوں نے بارش سے پہلے اور بعد میں میٹنگز کی ہیں، پی ڈی ایم اے نے بھی ایڈوانس کام کیا ہے، شہروں سے بارش کا پانی نکل گیا ہے، ابھی تک کسی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورتحال نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں ابھی تک بارش کا بڑا اسپیل نہیں آیا جبکہ اگست میں سکھر 283 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں