Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے روک دیاگیا وجہ بھی سامنے آگئی

پشاور(نیوزڈیسک)سائیکلوں پرپاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے 4 چینی سیاحوں کوخیبرپختونخوا داخلے سے روک دیا گیا۔

پنجاب پولیس نے4 چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا لیکن کے پی پولیس نے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں داخلے کیلئے مہمانوں کے پاس این او سی موجود نہیں۔

خیبرپختونخوا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پرچاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سےروکنے پررپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے یہ ملک دشمنی ہے، تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کےدرپے ہے، خیبرپختونخوا حکومت پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں