Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حکومت کے کہنے پر فائر وال لگا ئی،انٹرنیٹ ٹھیک ہونے میں کتنا وقت درکار؟چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ ’پی ٹی اے وفاقی حکومت کے کہنے پر فائر وال چلا رہا ہے۔‘انھوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی فائروال کی وجہ سے نہیں بلکہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ہوئی، جسے ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ درکار ہے۔بدھ کو چیئرمین سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر غور کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز میں خلل ایا۔
’سب میرین کیبل کنسورشیم نے اطلاع دی ہے کہ ایک کیبل میں فنّی خرابی کی وجہ سے پاکستان آنے والے سات میں سے ایک فائبر آپٹک کیبل متاثر ہوئی جس کی مرمت کے لیے 27 اگست تک کا وقت درکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خرابی کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو 300 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے کہا کہ وی پی این کے استعمال کی وجہ سے مقامی انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوئی۔ جس پر کمیٹی کے اراکین نے اس وضاحت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور مزید تفصیلات طلب کیں۔

سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ میں خلل آیا ، پی ٹی اے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں