Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف، انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر

راولپنڈی (نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو گئےسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر د ی ۔ہم نے عمران خان کبخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا،

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا درس دیا، عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں،واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کر دی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل سماعت کریں گے۔
اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیاگیا ،وجہ بھی سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں