Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردئیے

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے نیلامی میں 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹی بلز کی نیلامی کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے اور 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہوکر 17.49 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے اور6ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد کم ہوکر 17.74 فیصد رہی۔اس کے علاوہ حکومت نے 12 ماہ کے 125 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے ہیں جب کہ 12 ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ 74 بیسزپوائنٹس کم ہوکر16.99 فیصدرہی۔

نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف، انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر

یہ بھی پڑھیں