باکسر محمد وسیم نے مریم نواز سے پاسپورٹ واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے مریم نواز کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ پاسپورٹ پھنس جانے کی وجہ سے 4 اکتوبر کو ورلڈ ٹائٹل کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پر مسائل ہیں
انہوں نے کہا کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، پاسپورٹ تاخیر سے ملے تو تیاری متاثر ہوسکتی ہے۔ برائے مہربانی میرا پاسپورٹ جلد واپس کر دیں تاکہ میں اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔ محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے۔ محمد وسیم نے 22 جولائی کو ویزے کے لیے اپنا پاسپورٹ ڈنمارک کے سفارت خانے میں جمع کرایا تھا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیاگیا

