Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور ، پولیس کے حوالےکر دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے ڈنڈا، سوٹ اور موبائل برآمد کیا جائے۔ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایم پی اے کی تذلیل کی اور جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا۔جج عرفان حیدر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ امتیاز کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے 51 گرفتارکارکنان رہا

یہ بھی پڑھیں