3 روز قبل ایران میں خوفناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 10 کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ، 6 کشمور، 4 خیرپور، 3 قمبر شہدادکوٹ، 2 جامشورو، 2 کراچی اور ایک کا تعلق دادو سے ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ایران بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کو پاکستان منتقل کرنے میں تعاون پر ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
کارساز حادثےمیں زخمی عبدالسلام کی حالت تشویشناک، وینٹیلیٹرپر منتقل،48 گھنٹے اہم قرار

