Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

حکومت کا 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔

بھارتی وزیرِ اعظم کے طیارے کا 46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں