Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

مولانا فضل الرحمن نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔تاجروں کی کل 28 اگست کو ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، جے یو آئی بزنس فورمز بھرپور حصہ لے کر پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔یاد رہے کہ تاجر برادری نے بھاری ٹیکسز، مہنگی بجلی اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

محسن نقوی نے کرکٹ کو تباہ کردیا ، عمران خان

یہ بھی پڑھیں