Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کا 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں جلسے کی اجازت سے متعلق آرٹیکل اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور جلسے منسوخ کردیا تھا۔ اور اس سے پہلے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں :پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا راجن پور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار، ڈی پی او کی تردید

یہ بھی پڑھیں