انتباہ:
آج رات سے 31 اگست کے دوران :
شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
موسم کی صورتحال
سندھ ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان میں بیشترمقا مات جبکہ پنجاب ،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر شمال مشر قی/ جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، بارکھان،کوہلو، بو لان، جھل مگسی ،پنجگور اور مکران میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، میانوالی ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد،سرگودھا، لاہور،شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور فیصل آباد میں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
سندھ
تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری ، سانگھڑ ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد ، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار / شدید بارش کی توقع ۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو ،کرم،وزیرستان،پاراچنار،کرک ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بیشتر مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں بیشتر مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا ما ت پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
