Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

امیر جماعت اسلامی کا تحریک کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سےشروع کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں، تحریک کو نچلی سطح تک منظم کریں گے، پورے ملک میں ممبرشپ ہوگی،نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیں گے جبکہ خواتین کو ممبر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، بدھ کی ملک گیر ہڑتال کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، جماعت اسلامی نے پرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتیں مفادات اور جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں، فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

مذہبی تنظیمیں پسند اور ناپسند کے مطابق اسلامی قوانین کا استعمال کرتی ہیں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

یہ بھی پڑھیں