Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ‘چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی توسیع قبول نہیں کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے اس پر بات کی ہے کہ اگر عمر کی حد میں ہر کسی کو توسیع دی جائے تو وہ اسے قبول کریں گے۔

رانا ثناء‌اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پارلیمنٹ میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع یا آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ نمبر نہیں ۔ اگر ہمارے پاس نمبر ہوتے تو ایسا ہونا چاہیے تھا کیونکہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے.

رانا ثناء اللہ نے کہا۔سیاسی محاذ پر مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ہم ہیں۔چیف جسٹس عیسیٰ نے 17 ستمبر 2023 کو پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس (سی جے پی) کی حیثیت سے حلف اٹھایا جب ان کے پیشرو عمر عطا بندیال نے ایک روز قبل اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا.

چیف جسٹس کے طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدتِ ملازمت کافی مختصر رہی ہے، کیونکہ وہ 25 اکتوبر 2024 کو اس عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں