Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

آبپارہ مارکیٹ کی ’آبپارہ‘ کون تھی؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ کا نام ایک نوزائیدہ بنگالی بچی آبپارہ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

جب اسلام آباد شہر آباد ہوا اور پاکستان کا دارالحکومت بنا تو اس بچی کی پیدائش ہوئی۔ لہٰذا اسلام آباد میں جس بچے کی پیدائش سب سے پہلے رجسٹرڈ ہوئی، وہ یہ بنگالی بچی آبپارہ تھی۔

جب پاکستان ایک تھا۔ یعنی بنگلادیش نہیں بنا تھا۔ اس وقت مشرقی پاکستان کے لوگ بھی وفاقی گورنمنٹ میں ملازمت کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں ہی رہتے تھے۔

آبپارہ کے والدین بھی وفاقی دارالحکومت میں ہی کام کرتے تھے۔ جب 1960 ء میں دارالحکومت کراچی سے نئے بسائے گئے شہر اسلام آباد میں منتقل ہوا تو ملازمین بھی یہاں پر ہی منتقل ہوگئے۔

1960 ء میں مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔ اس بچی کا نام آبپارہ رکھا گیا۔

بچی کے نام کو متعلقہ ادارے کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ کیا گیا لہٰذا اسی نام کی مناسبت سے اسلام آباد میں بننے والی نئی مارکیٹ کو آبپارہ مارکیٹ کا نام دیا گیا۔

پھر دس سال بعد یہ بچی آبپارہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد اپنے والدین کے ساتھ بنگلادیش چلی گئی۔ اب آبپارہ کہاں ہے، کس حال میں ہے، کچھ معلوم نہیں۔
مزیدپڑھیں :اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

یہ بھی پڑھیں