اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہر سال بہت سے تارکین وطن اپنے خاندانوں اور اپنے لیے بہتر زندگی کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو مختلف قسم کی دھوکا دہی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ان میں سے ایک ویزا فراڈ بھی ہے، بعض اوقات جب مسافر مناسب تحقیق کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور زبانی باتوں پر بھروسہ کرلیتے ہیں تو دھوکا دہی کا شکار بن سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں دھوکہ دہی کرنے والے درخواست دہندگان کی معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کا استحصال کیا جا سکے یا ان سے جعلی ویزوں کی فیس وصول کی جا سکے۔
محفوظ رہنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ دھوکا دہی کا شکار نہیں ہو رہے ہیں، ان تجاویز کو ذہن میں رکھیں:
آپ کا ویزا کون جاری کر رہا ہے؟
اپنا ویزا حاصل کرتے وقت، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسے کسی مجاز ادارے سے حاصل کر رہے ہیں تاکہ دھوکا دہی سے بچ سکیں۔
اس سے بچنے کے ؛یے آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ٹریول ایجنسیوں اور ہوٹلوں سے جاری کردہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز (یعنی ایمریٹس، اتحاد، ایئر عربیہ اور فلائی دبئی) بھی یہ ویزے جاری کر سکتی ہیں۔
کیا آپ کے پاس صحیح قسم کا ویزا ہے؟
ویزوں کی مختف اقسام کے بارے میں جانیے تا کہ کوئی آپ کو بے وقوف نہ بنا سکے۔
ویزا کی کئی قسمیں ہیں جن کے لیے کوئی وزیٹر درخواست دے سکتا ہے۔ وہ ہیں:
سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا، 30 دن یا 60 دن کے لیے درست
ملٹیپل انٹری ٹورسٹ، 30 دن یا 60 دن کے لیے درست
ملٹیپل انٹری لونگ ٹرم ویزا، 5 سال تک کیلئے قابل عمل
ٹرانزٹ ویزا، ایک 48 گھنٹے اور دوسرا 96 گھنٹے کا
ویزا آن ارائیول، مخصوص ممالک کیلئے 30 یا 90 روز تک قابل عمل
جی جی سی سی (خلیجی) ممالک کے رہائشیوں کے لیے ای ویزا (یہاں کے شہری ویزا فری داخلے کے اہل ہیں)
خیال رہے کہ یہ وہ وزٹ ویزا ہیں جن کی متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے اور اگر آپ سے کسی اور ویزے کا وعدہ کیا جا رہا ہے توآپ دھوکا دہی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اگر آپ ملک سے باہر ہیں تو کسی بھی قسم کا رہائشی ویزا جاری نہیں کیا جا سکتا۔ اس ویزا پر کارروائی کرنے کے لیے درخواست دہندگان کا متحدہ عرب امارات میں ہونا ضروری ہے۔
3. کام کرنے کیلئے کونسا ویزا درکار ہوگا؟
متحدہ عرب امارات میں کسی ادارے سے نوکری کی پیشکش ملی؟ اصل میں انہیں آپ کو ایمپلائیمنٹ ویزے پر ملک میں لانا چاہیے۔
تاہم ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ کو وزٹ ویزا پر یو اے ای بلایا جارہا ہے تو آپ کو اس پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لہذا، اگر آپ کا آجر وزٹ ویزا جاری کر رہا ہے، تو آپ کو کام شروع کرنے سے پہلے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے پاس رہائشی ویزا ہو جو آپ کو ملک میں ملازمت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
کیا آپ کا ویزا پیکج درست نہیں ہے؟
اگر آپ سے UAE کے اندر کسی ایسے شخص نے رابطہ کیا ہے جو اس قیمت پر ویزا کی پیشکش کر رہا ہے جو کہ ‘بہت زیادہ اچھا ہے’ تو آپ کو اس سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
حال ہی میں رپورٹ سامنے آئی کہ دھوکا دہی کرنے والے پناہ تلاش کرنے والوں کو 5,000 درہم تک میں رہائشی ویزا دینے کا وعدہ کر رہے ہیں جو اسٹینڈرڈ رقم سے کافی کم ہے۔
ویزا پروسیسنگ میں شامل تمام اخراجات واضح طور پر سرکاری ویب سائٹس پر درج ہیں، قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ویزا پیکج کی سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔
کیا آپ کا ویزا درست ہے؟
کیا آپ نے ٹریول ایجنٹ کی طرف سے جاری کردہ ویزا حاصل کیا ہے لیکن آپ کو یقین نہیں ہے کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟
اگر یہ دبئی میں جاری کیا گیا ہے تو آپ GDRFA ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے اس کی درستگی کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا ویزا کسی اور اماراتی شہر سے جاری ہوا ہے، تو آپ eChannels پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر جا پہنچا



