Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

آئی ایم ایف سے ہماری گفتگو اچھے طریقے آگے بڑھ رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہماری گفتگو اچھے طریقے آگے بڑھ رہی ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افراط زر کی طرح اگر پالیسی ریٹ بھی 10 فیصد سے کم کی شرح پر آ جائے تو معیشت کو چار چاند لگیں گے لیکن یہ قدم با قدم بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دو فیصد پالیسی ریٹ کی کی کمی سے ہماری سرمایہ کاری، برآمدات، صنعت، تجارت، زراعت کو بے پناہ فائدہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ہماری گفتگو اچھے طریقے آگے بڑھ رہی ہے اور اگر یہ پروگرام ہو جاتا ہے تو ہم اپنی شرح نمو میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دوست اور برادر ممالک نے ایک مرتبہ پھر ہمارا ساتھ دیا ہے، انہوں نے جو کچھ کیا ہے وہ ویسا ہی ہے جو بھائی بھائی کے لیے کرتا ہے اور دوست، دوست کے لیے کرتا ہے، اس مرتبہ بھی انہوں نے تاریخ کو دہرایا ہے اور پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں :ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

یہ بھی پڑھیں