اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان کی طرف سے ندیم احمد اور حنان شاہد نے 2، 2 اور ندیم احمد نے ایک گول اسکور کیا۔
اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے 8 پوائنٹس ہوگئے اور اس نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تیسرے اور اہم میچ میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی تھی۔
ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
پاکستان اپنا پانچواں اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے ایک بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
9 مزیدپڑھیں :ستمبر گرفتاریاں: ایاز صادق نے اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا



