Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

عالمی ادارہ صحت کا ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے پہلی ویکسین کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم وی اے بی این ویکسین ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ہے۔ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کو ایم وی اے ویکسین لگائی جا سکے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ایم پاکس یا ‘منکی پاکس’ کا چھٹا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی تحصیل دیر کے رہائشی اور زمانہ قریب میں مشرق وسطیٰ ممالک کی سیاحت سے لوٹنے والے شخص میں ایم پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بیان کے مطابق ملک میں اب تک ریکارڈ کئے گئے 6 ایم پاکس کیسوں کے تمام مریض بیرونی ملک سے آئے تھے۔

پاکستان عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں ٹاپ پر، شزہ فاطمہ نے آئی ٹی انڈسٹری کو خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں