Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں ٹاپ پر، شزہ فاطمہ نے آئی ٹی انڈسٹری کو خوشخبری سنا دی

وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں پاکستان ٹاپ پر آیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو خوشخبری سنانے کے لیے پریس کانفرنس کی ہے، پاکستان عالمی سطح پر ٹاپ پر آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سائبر سیکیورٹی رول ماڈل ہونے کے برابر ہے، مزید کہا کہ 5 پہلوؤں پر رینکنگ کو دیکھا گیا ہےکیپسٹی بلڈنگ، اسکلز میں پاکستان کو 20 میں سے 20 اسکور ملا ہے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس سسٹم نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا کہ پورے پاکستان میں نوجوانوں، بچوں اور بچیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی پر ورکشاپ کرائی گئی ہیں۔

تیزرفتاری پرچالان، مشتعل ڈرائیور ٹریفک وارڈن پر چڑھ دوڑا

یہ بھی پڑھیں