Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کی میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔

دوران سماعت علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے اور انہوں نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

غیر معمولی حفاظتی اقدام،باپ نے بیٹی کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کروادیا

یہ بھی پڑھیں