Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

شعیب شاہین کی ضمانت منظور ، فوری رہائی کا حکم دیدیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سِپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں شیر افضل، شیخ وقاص، احمد چٹھہ اور احمد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شعیب شاہین کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم ، شعیب شاہین، زین قریشی سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نے کی۔اس موقع پر وکلا ریاست علی آزاد، عمیر بلوچ اور تفتیشی افسر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی ایم این ایز کی جانب سے ریاست حسین آزاد ، عادل قاضی ایڈوکیٹ عدالت پیش

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شاہین اس وقت اڈیالہ جیل ہیں، ایک مقدمہ میں ضمانت پر جبکہ دوسرے میں جسمانی ریمانڈ تھا وہ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔تین مقدمات میں سے دو کا ریکارڈ عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت پیش ہوئے

پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں