Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

قومی اسمبلی ، سینیٹ اجلاس، آئینی ترامیم تیار، کل پیش ہونے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس جبکہ قومی اسمبلی میں کل آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آج قومی اسمبلی کےاجلاس میں آئینی پیکیج اور چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے آئینی ترامیم پیش کرنے کی افواہیں گرم تھیں۔ حکومت کا ترامیم کی منظوری کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3بجے طلب ہوگا،6نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو اجلاسوں میں حاضری یقینی بنانے کے پیغامات بھجوا دیئے گئےہیں۔

نائب وزیر اعظم وسینیٹر اسحاق ڈار کے چیمبر سے سینیٹرز کو مطلع کردیا گیا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال اتحادی ارکان کو قانون سازی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا گیا، اہم حلقوں کے جے یو آئی ف کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی رابطے ہوچکے ہیں۔

چھ نکاتی ایجنڈے میں آئینی ترمیم اور قانون سازی کا ایجنڈا شامل نہیں، حکومت کی جانب سے بطورضمنی ایجنڈا آئینی ترمیم اور قانون سازی کی تحریک پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ایجنڈے میں آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ و ادائیگیوں کا ایم کیو ایم کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے،ایجنڈے میں پاکستان ترقی معدنیات کارپوریشن کی نجکاری سےکاتوجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

سینیٹ اجلاس آج شام 4 بجے شروع ہوگا،5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جبکہ سینیٹ اجلاس میں کوئی قانون سازی ایجنڈا کا حصہ نہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق نمبر گیم پورا ہونے پربطور سپلیمنٹری ایجنڈا آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جا سکتا ہے، سینیٹر اسحاق ڈار وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کا خیرپور میں گیس کی عدم فراہمی پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔سینیٹرسیف اللہ ابڑو کاڈسکوز میں چیئرمین و بورڈ ممبران کی عدم تعیناتی پر توجہ دلاؤنوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے، اجلاس میں صدر مملکت کے مشترکہ ایوان سے خطاب کی تحریک پر بحث کی جائے گی۔

سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو 64 اراکین کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔اس وقت سینیٹ میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو 55 سنیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

سینیٹ میں حکمراں اتحاد کو آئینی ترمیم کے لیے جےیو آئی ف کے5 ارکان سمیت مزید 4 ووٹوں کی بھی ضرورت ہو گی۔
مزیدپڑھیں :کیلے کے چھلکے پھینکنے کی غلطی آئندہ ہرگز نہ کیجیے گا، ایسے ایسے فوائد کہ آپ دنگ رہ جائیں

یہ بھی پڑھیں