اسلام آباد(ویب نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام آج قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑےہیں۔
ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کروایا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب کی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کرنے کیلئےتیار ہیں۔ یہ امیدوار آپ کو ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 دیکھا سکتے ہیں، عوام گالی گلوچ کی سیاست کے ساتھ نہیں ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہا کہ اگر ہم نے جمہوریت کو آگے لے کر جانا ہے تو عوام کے فیصلے پر اعتماد کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران نے اپنی سیاست چمکانے اور عدالتوں سے ریلیف لینے کےلیے ہر آئینی ادارے پر حملہ کیا ہےجو دراصل جمہوریت پر حملہ ہے، اگر عمران خان نے یہ بیان دیا ہے تو اس کا قانونی نتیجہ نکلے گا جو انہیں بھگتنا ہو گا۔
مزیدپڑھیں :قومی اسمبلی ، سینیٹ اجلاس، آئینی ترامیم تیار، کل پیش ہونے کا امکان



