Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

وزیراعظم ، مولانا فضل الرحمٰن ملاقات آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش

اسلام آباد(ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات انہیں آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سےملاقات میں جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے کی ایک بار پھر دعوت دی۔

مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کا مسودہ لانے کا مطالبہ کردیا، جس پر وزیراعظم نے تاحال انہیں پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن پارٹی حمایت نہیں کرے گی۔
مزیدپڑھیں :سندھ کابینہ، آر او پلانٹ کیلئے فوری فنڈز جاری کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں