کراچی (ویب ڈیسک)سندھ کابینہ کی جانب سے آر او پلانٹ کی بحالی کے لیے 434.109 ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے۔ سندھ کابینہ اجلاس میں 29 نکات اور 1.5 ایم جی ڈی اسلام کوٹ میں آر او پلانٹ کی بحالی پر غور کیا گیا۔
سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آر او پلانٹ اسلام کوٹ کے لیے بہت اہم ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر او پلانٹ کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔
مراد علی شاہ نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی کہ 3 ماہ کے اندر آر او پلانٹ شروع کیا جائے۔
مزیدصوبائی کابینہ اجلاس میں سندھ آئی ٹی کمپنی بنانے اور کیڈٹ کالج ککڑ پاکستان نیوی کو دینے منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ کیڈٹ کالج ککڑ 104 ایکڑوں پر ضلع دادو میں قائم کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :عمران خان سیاست کیلئےآئینی ادارے پر حملہ آور ہیں،بلاول

