اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت جاری ہے، حکومت نے نمبر پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔
ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ حکومتی اور اپوزیشن رکن بینچوں پر پہنچ گئے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم آج کے ایجنڈا میں شامل نہیںکی گئی ہے۔ سینیٹ میں آج کے وقفہ سوالات کو موخر کردیا گیا۔ قائد ایوان نے وقفہ سوالات منظور کرنے کی تحریک پیش کی تھی۔
ن لیگی حکومت نے بل کی منظوری کے لیےمطلوبہ نمبرز پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔
مزیدپڑھیں :وزیراعظم ، مولانا فضل الرحمٰن ملاقات آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش



