اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران، عدالت نے پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز کے پاس کچھ برآمد ہوا ہے؟ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ بعد میں عدالت نے تمام پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت بعد از گرفتاری 30،000 روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم صادر



