Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اراکان اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستیں، نیب کا بڑا فیصلہ؟؟

لاہور(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیوروکے ڈپٹی چیئرمین نے اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔سہیل ناصر کا کہنا ہے کہ ایسی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب کو احتساب سہولت سیل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوگی نہ ہی کسی کی عزت نفس مجروح کی جائے گی۔

کسی بھی معزز ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف درج شکایت کو پہلےاحتساب سہولت سیل میں اسکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائے گا۔ تاہم نیب کسی بھی ایم پی اے کے خلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا۔ سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شکایت بذریعہ اسپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔

سہیل ناصر نے اعلان کیا کہ نیب آئندہ اراکین اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا، غلط اور بے بنیاد درخواست پر درخواست دہندہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا وضاحتی حکم آن لائن ہونے پر سپریم کورٹ حیران

یہ بھی پڑھیں