وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا کہ “کم عمر بچوں میں زیادہ تر اموت ڈبے کے دودھ کیوجہ سے ہو رہی ہیں”۔
اسلام آبا دنیوز ڈیسکوزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ کوئی انسان جانور کے بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتا تو ہم کیوں اپنے بچوں کو جانوروں کا دودھ پلا رہے ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ اگر یہ دودھ ڈاکٹر تجویز کرتا ہے تویہ فارمولا دودھ ہوتا ہے ،ہم نے بھی کہا تھا کہ یہ پرچون کی دکان میں نہیں بکیں گے ۔ہم یہ سختیاں مزید نافذ کرنے جا رہے ہیں ۔
ڈبے کے دودھ کی وجہ سے ہمارے ہاں بے شمار بیماریاں پھیل رہی ہیں اور نومولود اور ایک سال سے کم بچوں کی بے تحاشا اموات ہو رہی ہیں ، کیونکہ پان یغلط قسم کا ہوتا ہے بوتل ٹھیک سے سٹرلائز نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دودھ پر پابندی نہیں لگائی بلکہ ڈاکٹر کی تجویز پر استعمال کیلئے کہا ۔
