لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام افسران اور اساتذہ کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی اس حوالے سے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اساتذہ اور افسران پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ممانعت ہو گی اور 1966 کے حکومت پنجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں :طالبہ کی ہلاکت کے بعد ملتان زرعی یونیورسٹی کوبندکردیاگیا



