اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر آصف علی زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ قومی و صوبائی سیاسی صورتحال، سندھ کے امور پر تبادلہ خیال، سندھ میں جاری مختلف فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی.
