Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بخار اور درد کے علاج کیلئےیہ دواہرگز نہ خریدیں، ڈریپ نے خبردار کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں۔خیبرپختونخوا میں بخار اور درد کی غیرمعیاری دوا کی فروخت کے انکشاف کے بعد ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ 034غیرمعیاری قرارپایا، ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کاسیمپل لیاتھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی۔ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دواہے اور پیراسٹامول سے تیارشدہ بخار،جسمانی دردکی دواہے۔

غیرمعیاری دوا کااستعمال ری ایکشن کرسکتا ہے اور اس سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی طاری ہو سکتی ہے جبکہ یہ اعضاکوخون کی سپلائی متاثرکرسکتا ہے۔ڈریپ کی کمپنی کوپروماس انفیوژن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرنے،مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ پروماس انفیوژن کامتاثرہ بیچ فارماکمپنی کوواپس بھجوائیں۔

عوام کے لیے بڑی خوشخبری، بڑا ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں