Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

علی امین گنڈاپور کے بعد زرتاج گل بارے بھی بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ہفتہ کے روز پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں واقع انکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں انہیں نظربندی کے احکامات جاری ہونے پر سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے وکیل مہر فدا حسین نے زرتاج گل کی نظربندی کی تصدیق کردی ہے،مہر فدا حسین نے کہا کہ نظربندی کے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر کو اس سلسلہ میں ملتان ہائی کورٹ میں باقاعدہ ایک پٹیشن دائر کریں گے
مزیدپڑھیں :اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی رکھ لیا

یہ بھی پڑھیں