Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

تحریک انصاف کوختم کرنے کے لیےسب اکٹھے ،باقاعدہ پلاننگ سے ہم پرحملہ کیاگیا،علی امین گنڈاپور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنے ہائوس پرفخر ہے ،عوام کوسلام پیش کرتاہوں ،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ، پی ٹی آئی کو فارم 45 پر سوا چار کروڑ ووٹ ملا ہے، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہم لوگوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مانگی، نہیں دی گئی، منصوبہ بندی سے ہماری پارٹی پر حملہ کیا گیا۔تحریک انصاف کوختم کرنے کے لیےسب اکٹھے ہوئے ہیں ان کوکس چیز کاخوف ہے ،ہماری پارٹی کانشان لیاگیا،ہمارے لوگوں کواغوا ء کیاگیا،زبردستی پارٹی چھڑائی گئی ،ہمارے دو تہائی اکثریت والی حکومت چھینی گئی۔اسمبلی میں 6بندے بھی ایسے نہیں جوجیت کرآئے ہوں ،ہمارے لوگوں کوتوڑ ا نہ جاتا تواسمبلی میں ان کاایک بندا بھی نہ ہوتا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری پارٹی پر حملے کرنے والے روز بےنقاب ہورہے ہیں، تحریک انصاف کو سوا 4کروڑ ووٹ ملے، ہم سے حکومت چھین لی گئی اب یہ سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں :علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں