Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کی وجوہات بتادیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کی بنیاد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی فنڈنگ مل رہی ہے اور ان کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے، پی ٹی ایم سے منسلک افغان شہریوں نے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا اور پرچم کی بےحرمتی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم کو کسی بھی طرح کا تعاون فراہم کرنا ممنوع ہے، تنظیم کے دہشت گرد گروپوں سے رابطے اور فنڈنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جاتا ہے، یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان کی فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے اور ان کے مقاصد کیا ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ سفارتخانوں سے جھنڈے اتارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کو نذر آتش کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، پی ٹی ایم کے ساتھ رابطے کرنے والی تنظیموں کےلیے یہ وارننگ ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح، 76 گرلز کالجز کو بسوں کی فراہمی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں