Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو گرفتار کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو کو جی الیون تھری میں واقع پے ایچ اے فلیٹس سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے عزیز سرکاری ملازم عرفان ہالیپوتہ کو بھی ساتھ لے گئی ۔

واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو گزشتہ رات سے اسی گھر میں مقیم تھے ۔

گرفتاری کے بعد عرفان ہالیپوتہ کے گھر والوں نے مختلف تھانوں سے رابطہ کیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس گرفتاریوں سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے رہی ۔
مزیدپڑھیں :‘کچرے سے سیکھیں’، احمد شہزاد کا قومی ٹیم کو ‘لگان’ دیکھنے کا مشورہ

یہ بھی پڑھیں