Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جبری مشقت، جنسی زیادتی کیلئے اغواء کئے گئے 29 بچے کوٹلی سے بازیاب

لاہور(نیوزڈیسک)جنسی زیادتی، جبری مشقت کیلئے اغواء 29 بچے کوٹلی آزادکشمیر سے بازیاب ،پنجاب پولیس نے کوٹلی آزاد کشمیر میں چھاپہ مار کارروائی کرکے بچوں کو اغواء کرنے کے بعد انہیں فروخت کرنے اور بدفعلی کرنے والے مبینہ گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان کی تحویل سے 29 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پنجاب سے بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے اور بدفعلی کا نشانہ بنانے کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔لاہور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اغوا برائے تاوان سیل نے کوٹلی آزاد کشمیر میں چھاپہ مارا اور 29 بچوں کو بازیاب کروایا۔

پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں فروخت کرنے اور ان کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان بچوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر آزاد کشمیر لے جاتے اور جبری مشقت کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات سامنے آئیں گے جب کہ ان کے ساتھ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، غیر ملکی سربراہان ، مندوبین کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

یہ بھی پڑھیں