اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس کے لیے تحریک انصاف کے کچھ کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ تو اسلام آباد آ گئی ہیں، اب راولپنڈی اور اسلام آباد والے بھی پہنچیں کیونکہ ڈی چوک پر عمران خان نے بلایا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کے اس ویڈیو کلپ پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے خاتون سے کہا کہ آپ کے ساتھ پرینک ہوگیا ہے احتجاج تو وڑ گیا ہے۔
سید ابراہیم حسن نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے اسلام آباد آنے والی خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ واپسی کی ٹکٹ کروا لیں۔
تانیث فاطمہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج موخر ہونے پر اسلام آباد پہنچنے والی خاتون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بولو پینسل، احتجاج کینسل‘۔
ایک ایکس صارف نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب آپ اسلام آباد کا مشہور سیور پلاؤ کھا کر ہی واپس آئیے گا۔
اب سیور کا پلاؤ کھا کر آنا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
اب پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کر دیا ہے، اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لینے کی تصدیق کی اور باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
ہم تو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔۔۔۔۔ @PTIofficial @PTIKarachi_ pic.twitter.com/cjxpp7Ft35
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) October 14, 2024
مزیدپڑھیں:طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی: لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج، پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ


