Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کوکیسے ٹریپ کیاجاتا ہے ؟ کچے کے ڈاکوکی بیوی کے اہم انکشافات

کراچی سے کچے کے ڈاکو رانو شر گروپ سے وابستہ تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ شہریوں کو شادی کے بہانے کچے بلاتی تھی۔

تانیہ نے بتایا کہ وہ ایک ڈاکو سے دوستی کے بعد کچے پہنچی، جہاں اس نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر شہریوں کو ٹریپ کرنے کا کام کیا۔ اس نے بتایا کہ گروپ نے ایران کے ایک بڑے افسر کو بھی ہنی ٹریپ کیا۔

ملزمہ نے کہا کہ اس نے کئی مردوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ایک بزرگ بھی شامل تھا جو شادی کے لیے تیار تھا۔ تانیہ کے مطابق، ڈاکوؤں کے پاس کئی ہتھیار موجود تھے اور وہ تاوان کی رقم سے مزید ہتھیار خریدتے تھے۔

تانیہ نے مزید کہا کہ وہ نے ڈاکوؤں کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد ان کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، مگر پھر ان کے ظلم و ستم کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی۔

تمام کالجز میں تین دن کی تعطیلات کااعلان ،نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں