کراچی (نیوزڈیسک) ڈیفنس فیز 6 میں ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا ، مذکورہ ملازمہ کو بیس دن قبل ہی گھر میں نوکری دی تھی ۔ گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے، ہزاروں ڈالرز اور سونا لے کر فرار ہوگئی۔
گھر کا مکمل صفایا کرنے سےقبل ملازمہ نے مالکن کو بیہوشی کا ٹیکہ لگادیا اور سکون کےساتھ لاکر توڑ کر 30 لاکھ روپے، 10 ہزار امریکی ڈالر اور 50 لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئی۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ ملازمہ کو گھر کے کام کاج کیلئے20 روز قبل ہی رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پرمتاثرین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، لوٹے جانے والی چیزوں کا تخمینہ لگا کر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دہشتگرد حملے کا ردعمل، ترکیہ کی عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری



