Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

شادیوں میں رقص پر پابندی سے متعلق قرارداد پیش کر دی گئی

شادی کی تقریبات میں خواجہ سراءاورخواتین کے ڈانس اوربدسلوکی کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن حمیدہ میاں نے ایوان میں قرارداد پیش کی ، سپیکر ملک محمداحمد خان نے قرارداد ترمیم کیلئے کمیٹی کے سپردکردی ہے۔

حکومتی رکن حمیدہ میاں نے قرار داد کے متن میں لکھا کہ کسی معاشرے میں تقریبات معاشرتی وثقافتی تعلیمات کی آئینہ دارہوتی ہیں، شادیوں میں رقص کی محفلیں اورسوشل میڈیا پربراہ راست نشرکرناعام ہے، ان محافل میں رقص کےنام پربھرپورمجروں کا اہتمام کیا جاتا ہے، شراب کےنشے میں دھت شرکاءغیراخلاقی حرکات کےمرتکب ہوتے ہیں۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین رقاصاؤں اورخواجہ سراؤں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوتے ہیں، وفاقی وصوبائی حکومت ایسی محفلوں پرفی الفورپابندی عائد کرے، ایسےواقعات کی روک تھام کےلیےباقاعدہ قانون سازی عمل میں لائی جائے، ایسے واقعات کےتدارک کیلئےمتعلقہ اداروں کو نوٹس لینےکاپابند کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں