Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

دیہاتی ایف آئی اے کی ٹیم پرٹوٹ پڑے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں ایف آئی اے کی ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے ننگل عیسیٰ میں ایف آئی اے کی ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے اشتہاری ملزم کو ایف آئی اے کی ٹیم سے چھڑالیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم کو یرغمالیوں کے چنگل سے آزاد کرایا ہے، حملہ آوروں نے ایف آئی اے کی ٹیم سے اسلحہ بھی چھین لیا۔پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کرنیوالے 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں