Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

جسٹس طارق کی ڈگری کا معاملہ، جسٹس ظفر راجپوت نے سماعت سے معذرت کرلی

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے معاملے میں جسٹس ظفر راجپوت نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا ہے کہ میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا رکن ہوں، کیس نہیں سن سکتا۔ کل بھی مجھے کراچی یونیورسٹی میں اجلاس کےلیے جانا ہے۔جسٹس ظفر کی معذرت کے بعد عدالت نے نئے بینچ کو مقرر کرنے کےلیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا۔

ادھر عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سنڈیکیٹ کمیٹی کو کارروائی سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے مزید ایکشن نہ لینے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔عدالت نے درخواستوں کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں