Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

الیکشن کمیشن نے دوسابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے دوسابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف کوطلب کرلیا ۔

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اورمیاں نوازشریف کونوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کازلسٹ بھی جاری کردی۔ الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبرکوہوگی۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی ہی ٹی آئی کوبھی نوٹس جاری کیا گیاہے۔ نواز شریف کی جانب سے درخواست کی دی گئی تھی عادل بازئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا ،الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف تھریسٹھ اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے ۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسرا نکاح ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر شرعی قراردیدیا

یہ بھی پڑھیں