Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

خیبرپختونخوا، وزرا کو گھر کی تزئین و آرائش کیلیے 10 لاکھ ملیں گے

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

ترمیمی بل کے مطابق وزرا کو سرکاری گھر میں تزئین و آرائش کیلئے ایک بار 10 لاکھ ملیں گے۔ 10 لاکھ روپے تزئین و آرائش میں قالین، پردے، ایئر کنڈیشنڈ، ایک ریفریجریٹر شامل ہیں۔

سرکار ی گھر نہ ہونے پر وزیر کو کرائے پر گھر لینے کے لئے ماہانہ 2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ کرائے کے گھر میں بھی وزرا تزئین و آرائش کیلئے ایک بار 10لاکھ روپے خرچ کر سکیں گے۔

کوئی وزیر رہائش کیلئے ذاتی گھر استعمال میں لانے پر 2 لاکھ روپے کرایہ وصول کر سکے گا۔ سرکاری یا کرائے کی رہائشگاہ خالی کرنے پر وزیر تزئین و آرائش کی اشیا واپس کرے گا۔
مزیدپڑھیں:عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیں