Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

توانائی کی بچت: خیبر پختونخوا میں شادی ہال کے اوقات مقرر

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی کی قلت کو دور کرنے اور اخراجات کو منظم کرنے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری دے دی جن کو نافذ کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی میں قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔

توانائی کی بچت کی کوششوں کے تحت صوبے بھر میں شادی ہال رات 10 بجے تک بند ہو جائیں گے۔

حکومتی رکن مشتاق احمد غنی کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں بجلی اور گیس کی جاری قلت کا حوالہ دیا گیا جس میں توانائی کے تحفظ اور عوامی اجتماعات میں وقت کے ضیاع کو کم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کو اس قاعدے کو نافذ کرنے کا کام سونپا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ شادی کی تمام تقریبات مقررہ وقت تک ختم ہوں۔

علاوہ ازیں اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز، اور مراعات کا ترمیمی بل 2024 بھی منظور کیا گیا۔ اس بل میں وزرا کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش، قالین، پردے اور ریفریجریٹرز وغیرہ کے لیے 20 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر قانون آفتاب عالم نے واضح کیا کہ گھریلو بہتری کے لیے وزرا کو اس بجٹ کے اندر رہنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں نجی رہائش گاہوں میں رہنے والے وزراء کو ماہانہ کرایہ الاؤنس 2 لاکھ روپے ملے گا۔
مزیدپڑھیں:’یہ مجھے جیل سے نہیں نکالیں گے‘، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو جیل سے کیا اہم پیغام دیا؟

یہ بھی پڑھیں